سندھ: 182 بچے اور 9 سو بوڑھے کورونا کا شکار
سندھ میں ایک سو بیاسی بچے اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے نوسو افراد کے کورونا کا شکار ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایک سو بیاسی بچے اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے نو سو افراد کورونا کا شکار ہیں، جو افراد گھروں سے باہر نکلے، انھیں کورونا نے اپنا شکار بنایا، بچے اور بزرگ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے نہیں نکلے ہوںگے۔
ترجمان سندھ حکومت نے اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی کہ گھروں پر قیام سے خود کو اور اپنی فیملی کو کورونا سے محفوظ رکھیں، ہمیں اپنے بچوں اور بزرگوں کو بھی کورونا کے وائرس سے بچانا ہے۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ گھروں سے نکلنے والے کورونا سے متاثرہوئے، سندھ میں 182 بچے وائرس کا شکار ہوئے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.